اسلام آباد(نا مہ نگار)او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کی تیاریوں کیلئے گذشتہ2ہفتوں سے معطل پارلیمانی سرگرمیاں (آج)منگل سے دوبارہ شروع ہوں گی ،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس (کل)بدھ کو ہو نگے۔قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ پیش کیا جائیگا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی میںسانحہ سیالکوٹ کے واقعہ پربحث کرائی جائے گی ،21دسمبر کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی،ذیلی پی اے سی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس شیڈول ہیں جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس 23دسمبر کو طلب کیا گیا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن ڈویڑن کی ذیلی کمیٹی 22دسمبر کو پارلیمنٹ لاجز میں ہو گی۔ا و آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس اجلاس کی تیاریوں کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے8دسمبر سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کر دئیے تھے۔