پشاور (نوائے وقت رپورٹ) صوبہ خیبر پی کے کے علاقے لوئر مہمند کے بلدیاتی انتخابات میں ساس کامیاب جبکہ بہو ہار گئی۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کی امیدوار اور ساس دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ہرایا۔ دنیا بی بی نے 402 ووٹ لیے اور ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لال پری جانہ نے 401 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار بہو رابعہ بی بی کو ویلج کونسل ترکزئی 2 میں 56 ووٹوںسے شکست ہو گئی۔ آزاد امیدوار بہو رابعہ بی بی کو جے یو آئی کی خاتون امیدوار نے ہرایا۔