اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پشاور سے لاپتہ پریذائیڈنگ افسروں کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھادیا،سینیٹر تاج حیدر نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا میئر پشاور کے انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے حوالے سے غیرمعمولی تاخیر کی تحقیقات کی جائے جبکہ فارم17پر نتائج کی وسولی کا وقت درج کیا جائے ۔