اسلام آباد+لاہور (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن پر اپوزیشن امیدواروں کی برتری کے بعد مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی جارہی ہے۔ وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر، ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر، وہ جارہی ہے تبدیلی۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن میں بری طرح ناکام ہوئی۔ عوام نے مہنگائی، کرپشن کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لینا شروع کردیا ہے۔ پی ٹی آئی میئر پشاور کی نشست ہارنے کو آئندہ انتخابات کا نوشتہ دیوار سمجھے۔ عوام اس عذاب سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں، شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔
تبدیلی آ نہیں جارہی ہے، مریم: حکومت بلدیاتی الیکشن میں ناکام، حمزہ
Dec 21, 2021