ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھا کر 15 فیصد کرنےر غور

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے ٹیلی کام سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے ٹیلی کام سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔ حکومت نے 21-2020 کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا تھا اور ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ود بولڈنگ ٹیکس بڑھنے سے ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ مہنگا ہو جائے گا۔ کم آمدن والے صارفین ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ نہیں کروا سکتے۔

ای پیپر دی نیشن