وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب  14 نکاتی ایجنڈا جاری

 اسلام آباد (رپورٹ:عبدالستار چودھری) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو او آئی سی اجلاس بارے اعتماد میں لیں گے اس کے علاوہ کابینہ کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں مختلف وزارتوں اور ڈویڑنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی منظوری شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...