کئی کامیاب آزاد امید وار ہمارے حمایت یافتہ ، طاقتور بلدیاتی نظام کا وعدہ پورا کیا: فواد چودھری

اسلام آباد  (خبر نگار خصوصی‘ اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا وعدہ پورا کیا، ماضی کے بلدیاتی انتخابات میں چیف منسٹرز کو ڈکٹیٹر بنا کر بٹھا دیا جاتا تھا، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 17 تحصیل نشستوں پر کامیابی حاصل کی، کئی جگہوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے، پیر کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور دیگر انتخابات کے نتائج کو دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک مختلف نہیں، عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا جو وعدہ کیا، پوراکیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت اب بھی موجود ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مد مقابل جماعتوں کا موازنہ کیا جائے تو پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ایک پارٹی سے جبکہ سندھ میں دوسری اور خیبر پختونخوا میں کسی تیسری جماعت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی میں ٹکٹس کی تقسیم درست کرلی جائے اور ایک امیدوار پی ٹی آئی کا الیکشن لڑے تو ووٹ بینک کا درست اندازہ ہو جائے گا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ فواد حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔ دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور عوام کے لیے سوچتے ہیں۔ پہلا یہ کہ پہلی بار تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...