کمشنر کا دورہ  فیروزپور روڈ  مصطفی آباد ، صفائی  چیک کی

لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے فیروزپور روڈ مصطفی آباد کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مصطفی آباد میں صفائی ستھرائی اقدامات کو چیک کیا اور شجرکاری کی۔ کمشنر لاہور نے بہادر پور میں دیہی مرکز مال کا افتتاح کیا اور سہولیات دستیابی کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور نے کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹر پر انتظامات کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے کرونا ویکسی نیشن خصوصی مہم کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔کمشنر لاہور نے آن لائن ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کی دہلیز پر ریونیو سروس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ آن لائن گرداوری سے کسانوں کو انکی دہلیز پر سہولتیں میسر آئینگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ دیہی مرکز مال پر آنیوالے سائلین کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں

ای پیپر دی نیشن