لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ثقافت، آرٹس شہزاد نوازنے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی روابط کو بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پرسیر حاصل بات چیت کی گئی۔وائس چانسلر پروفیسرنیازا حمد نے شرکاء کو پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس اینڈ کلچر اور شعبہ تاریخ اور پاکستان اسٹڈیز کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملک میں فن اور ثقافت سے متعلق اقدامات کو فروغ دینے میں ان شعبوں کی گراں قدر خدمات ہیں ۔