لبنان میں فلسطینی میزبان ملک کی ترقی کا حصہ بن کر کام کریں گے ، حماس 

بیروت(این این آئی)بیرون ملک حماس کے سیاسی بیرو کے سربراہ خالد مشعل نے لبنان کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے  جماعت کی گہری دلچسپی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں فلسطینی میزبان ملک کی ترقی کا حصہ بن کر کام کریں گے۔ ہم لبنان کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے حصول کی جدو جہد کرتے رہیں گے۔لبنانی دارالحکومت بیروت میں پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلات کے ساتھ  ملاقات میں مشعل نے لبنانی حکومت اور لبنانی افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔دونوں رہ نماوں نے فلسطینی کاز کی پیشرفت اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ مشعل نے فلسطینی کاز کے لیے جنبلات کے حمایتی موقف کا شکریہ ادا کیا۔مشعل نے فلسطینی کاز، لبنان اور عرب اور اسلامی قوم کے مسائل کی خدمت کے لیے جنبلات کے ساتھ رابطے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔دوسری طرف ولید جنبلات نے حماس کے وفد کا خیرمقدم کیا اور اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں حماس کے مزاحمتی کردارکی تعریف کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی آزادی کی تحریک حماس جو اپنی سرزمین سے اسرائیلی قبضے کے خلاف لڑ رہی ہے کامیابی حاصل کرے گی اور آزادی کی جدو جہد منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔جنبلات نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہماری دوستی اور ہمارا اتحاد عظیم مرحوم کمال جنبلات سے تعلق رکھتا ہے۔ہم فلسطینیوں کے ساتھ مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حماس ملاقات 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...