بیجنگ (شِنہوا+ اے این پی) برطانوی نوآبادیاتی دور میں ہانگ کانگ میں کوئی جمہوریت نہیں تھی۔ چینی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر نے "ہانگ کانگ: ایک ملک، دو نظاموں کے فریم ورک میں جمہوری پیش رفت" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے ہانگ کانگ پر ایک عام نوآبادیاتی طرز پر حکومت کی جس میں ہانگ کانگ کے عوام سے مشاورت کے بغیر برطانیہ کی جانب سے گورنر کا تقرر کیا جاتا تھا۔گورنرصرف برطانوی حکومت کو جوابدہ اور ان کی مکمل عملداری میں تھا۔ برطانوی نوآبادیاتی حکومت نے ہانگ کانگ میں آمرانہ حکمرانی کی اور برطانوی حکومت نے ہانگ کانگ میں جمہوری اصلاحات کے تمام مطالبات کو بار بار مسترد کیا۔اس کا مقصد ہانگ کانگ کو ایک حقیقی آزاد یا نیم خود مختار سیاسی علاقے میں تبدیل کر کے ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کے بعد یہاں برطانوی سیاسی اثرو رسوخ کو بڑھانا اور چین کی خودمختاری اور مکمل حکمرانی کو کمزور کرنا تھا۔
وائٹ پیپر