مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )مظفرآباد آزاد کشمیر موجودہ دور میں سب سے بڑا مسئلہ ہماری نوجوان نسل کا منشیات پر لگنا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ مظفرآباد شہر میں گرانڈز کا نہ ہونے کے برابر ہے مظفرآباد شہر کے ہر نوجوان کا مستقبل موجودہ حکومت کے ہاتھوں میں ہے مظفراباد کی نوجوان نسل کو جرائم کی دنیا سے اگر بچانا تو سابقہ ادوار کی طرح ایگرو ٹیک گرانڈ میں فٹبال کرکٹ اور ہاکی کو بحال کرنا ہو گا ۔جہاں گراونڈ غیر آباد ہوتے ہیں وہاں پر ذہنی مریض منشیات فروش اور غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں۔۔ نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے گرانڈ آباد کرنے ہونگے ۔۔ایگرو ٹیک گراونڈ کے مسائل کو ذاتی دلچسپی لے کر شہریان مظفرآباد کوترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہو گا۔۔ سول سوسائٹی، تاجر، وکیل، طلبا، ضلعی انتظامیہ ذاتی دلچسپی لیں اور گرانڈ آباد کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیاں ہی اچھے مستقبل کی ضمانت ہیں۔۔ آئیں سب مل کر گرانڈ آباد کریں۔نوجوان نسل کو خو شحا ل کر یں۔
نسل نو کی بہتر ی اورمنشیات سے بچائو کیلئے کھیل ضروری ہیں
Dec 21, 2021