لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاسٹ بائولر محمد حسنین بھی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے۔ اکیس سالہ فاسٹ بائولر کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اور امکان یہی ہے کہ وہ 26 دسمبر کو رواں سیزن میں ڈیبیو کریں گے۔نوجوان بائولر کی شمولیت سے تھنڈر کا بائولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ تھنڈر سکواڈ میں پہلے ہی فاسٹ بولرز ڈینیئل سامس، بین کٹنگ، ثاقب محمود، کرس ٹریمین، ناتھن میک اینڈریو، گروندر سندھو، اور برینڈن ڈوگیٹ شامل ہیں۔