ریاضیاتی ماڈلز اور جیوگرافک  انفارمیشن سسٹم کا کردار پر سیشن

کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو براے فنون سانس و ٹیکنالوجی کے تحت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں ریاضیاتی ماڈلز اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کا کردار پر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔  لیبارٹری آف اپلایڈ میتھمیٹکس اینڈ ڈیٹا انلاسس مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم وفاقی جامعہ اردو  براے فنون, سانس و ٹیکنالوجی کے تحت 12 ہفتوں پر مشتمل میتھ ٹو انڈسٹری بوٹ کیمپ کا دوسرا آن لائن  و ہابرڈ تربیتی سیشن   میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی اسد نقوی پایدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں ریاضیاتی ماڈلز اور جیوگرافک نفارمیشن سسٹم کا کردار پر خطاب کیا۔انہوں نے ڈرون میپنگ اور کرپٹوگرافی ٹیکنک  کے زریعہ شہریاتی نظام اور صنعتی ترقی پر مفصل گفتگو کی ۔جبکہ اختتامی گفتگو میں مرکز تحقیق کی نگراں ڈاریکٹر ڈاکٹر شاہین عباس  نے  میتھ ٹو انڈسٹری بوٹ کیمپ کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ  اپلایڈ ریاضی اور اس سے  متعلقہ علوم جیوگرافک انفارمیشن سسٹم‘ مشین لرننگ ڈیٹا سانس اورآرٹیفیشل نیورل نیٹ ورکنگ میں مہارت پائیدار ترقی کے لے لازم و ملزوم ہیں۔ نوجوان نسل کو اگر ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوگا۔ سیشن کے چیف آرگناز ڈاکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ میتھ ٹو انڈسٹری بوٹ کیمپ کے زریعہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کا احساس دلانا ہے اور انہیں مختلف علوم جو کہ انڈسٹری میں استعمال ہوتے ہیں اس کے حوالے سے اگاہی دینا یے تاکہ وہ اپنے کیریر میں ملازمتوں کے وسیع مواقع سے مستفید ہوسکیں۔ 12 ہفتوں پر مشتمل دوسرے سیشن میں طلبا و فیکلٹی کی کثیر  تعداد نے استفادہ کیا۔ اور اس پروگرام کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔

ای پیپر دی نیشن