کراچی(نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ المناک سانحہ شیر شاہ پراچہ چوک نالہ دھماکہ کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی انسانی جان و مال کے نقصان پر کھوکھلی ایف آئی آر اندراج کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ایف آئی آر میں اصل ذمہ دار وزارت صنعت حکومت سندھ کے ماتحت ادارے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ)لمیٹڈ کو بچا کر انصاف کا خون کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرشاہ کالونی میں معزز افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ المناک سانحہ شیر شاہ میں 17 قیمتی انسانی جانوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات ہونا چاہیے اور سائٹ لمیٹڈ کو تحقیقات میں لازمی شامل کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ جب سائٹ لمیٹڈ کی اجازت کے بغیر سائٹ ایریا میں کوئی کام نہیں کرسکتا ہے تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شیر شاہ پراچہ چوک پر بنک برانچ اور اس سے متصل مختلف نوعیت کے کاروباری معاملات غیر قانونی جگہ پر کس طرح سے چل رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے المناک سانحہ شیر شاہ پراچہ چوک نالہ دھماکے کی فی الفور از خود نوٹس کارروائی اور سانحہ کے اصل ذمہ داران سے جواب طلبی و 17 جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد انصاف فراہم کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔