عمر شریف عظیم فنکار‘ اسٹیج  کے بے تاج بادشاہ تھے‘ ریما

کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستانی فلمی صنعت کی لیجنڈ اداکارہ ریما نے کامیڈی کنگ عمر شریف مرحوم کے گھر جا کر  تعزیت کی۔ ریما کے  شوہر ڈاکٹر طارق شہاب  ہمراہ تھے۔ ریما  نے مرحوم کی اہلیہ دیبا عمر اور بیٹوں جواد عمر اور فواد عمر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔  اس موقع پر اداکارہ ریما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکار عمر شریف بلا شبہ عظیم فنکار تھے ون مین شو اور کسی بھی پروگرام کی میزبانی میں انتہائی مہارت رکھتے تھے اسٹیج  پر اداکاری کے بے تاج بادشاہ تھے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ مرحوم کو اتنی مہلت نہیں ملی کہ وہ امریکہ پہنچ سکتے جبکہ امریکہ میں ڈاکٹر طارق اور ان ٹیم نے عمر شریف کے آپریشن کے انتظام مکمل کئے جا چکے تھے مگر اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ واضح رہے اداکارہ ریما اور ڈاکٹر طارق شہاب قریبی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لئے کراچی میں ہیں

ای پیپر دی نیشن