بعض عناصر لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں‘ ایاز لطیف پلیجو

 پنگریو/تلہار( نامہ نگاران/پی پی آئی(سندھ دھرتی کی حفاظت کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، ہم کو سندھ میں منشیات کے مکمل خاتمے کے لئے بھی اپنی آواز کو بلند کرنا پڑیگا۔ ان خیالات کا اظہار قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے تلہار میں میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت سندھ کو اپنے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، جس کے لئے سندھ کے عوام میں شعور پیدا کرنا ہوگا، تاکہ سندھ کی جدوجہد میں وہ بھی ہمارے ساتھ ہو، اس نے کہا کہ سندھ میں منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے، نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے، اگر سندھ سے منشیات کا خاتمہ نہیں ہوا تو ہماری نوجوان نسل تباہ ہوجائیگی، اس نے منشیات پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا۔پنگریو سے  نامہ نگار کے مطابق ٹنڈو باگو میں جشن لطیف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کچھ طاقتیں دوبارہ سندھ میں فسادات کرانا چاہتی ہیں ہم انہیں ناکام بنائیں گے۔سندھی اور اردو بولنے والے اب مفاد پرستوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بتایا جائے دنیا بھر میں سفارت خانوں میں سندھ کی کیا نمائندگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتہا پسندی کا بیج بونے والے ملک کی سنگین صورت حال سے سبق سیکھیں ایاز لطیف پلیجونے مزیدکہاکہ سندھ کے آبادگاروں کو پانی نہیں مل رہا ہے سندھ میں زرعی بحران ہے۔
ایاز لطیف پلیجو

ای پیپر دی نیشن