میرپورخاص(بیورورپورٹ) بھتہ نہ دینے پر کرمنل ریکارڈ کے حامل شخص نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نشے کی حالت میں میری بیکری میں توڑ کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، رپورٹ درج کروانے کے باوجود پولیس اس کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے، اعلیٰ حکام سے انصاف اور تحفظ دینے کا مطالبہ۔ یہ بات محمودآباد کے رہائشی حیدر علی عباسی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی انھوں نے مذید بتایا کہ دو روز قبل گڈو تھیبو نامی شخص جو کہ اسی علاقے کا رہائشی ہے جس کا ریکارڈ کرمنل ہے اور وہ حیدرآباد میں درج مقدمہ میں روپوش ہے وہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ رات کو نشے کی حالت میں میری بیکری پر آیا اور مجھ سے بھتہ طلب کیا میں نے اس کی منت سماجت کی کہ میں غریب آدمی ہوں اور چھوٹی سی بیکری سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں جس کے بعد اس نے بیکری کے اندر توڑ پھوڑ کی اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے دوکان میں موجود نقدی لے گیا اور جاتے ہوئے میری دوکان کو تالا بھی لگا گیا جس کی اطلاع میں نے محمودآباد تھانے میں درج کروائی لیکن پولیس اس کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ شخص کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔
اور میری دوکان کھلوا کر مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔