شکارپور (نامہ نگار) سندھی ادبی سنگت شکارپور کی جانب سے اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر صوفی بڈھل فقیر لائبریری میں "سیاسی معیشیت اور زرعی معاملات" کے زیر عنوان لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم ماہر معاشیات ڈاکٹر احمد نواز ہکڑو نے شرکاء سے خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو اپنے حالات سْدھارنے کے لئے اپنی معیشیت کو مظبوط کرنا ہوگا. ہمارے معاشرے میں جب تک پیداواری ذرائع نہیں بڑھیں گے تب تک ترقی ممکن نہیں ہے. قیام پاکستان سے قبل انگریز سرکار نے جاگیر کی غیرمنصفانہ تقسیم کرکے جاگیردارانہ نظام کو جلا بخشی۔ ان کے اسی عمل کے باعث عام آدمی آج بھی ان کے رحم و کرم پر رہتے ہوئے ان کی زیادتیاں برداشت کرنے پر مجبور ہیں. بدقسمتی سے آج بھی کچھ لوگ حکومتی نمائندے بن کر اس ذہنیت کی توسیع کر رہے ہیں. تقریب میں ڈپٹی کمشنر شکارپور کاشف نبی کھڑو، سیکریٹری سندھی ادبی سنگت شکارپور مختار سومرو، مظہر اْجن، نسیم بخاری، ارشاد آدرش شیخ اور زبیر سومرو سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر احمد نواز ہکڑو نے اپنی شائع کردہ کْتب شرکاء کو تحفے میں دیں۔
جاگیردارانہ نظام