راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کی میڈیسن ایمر جنسی میں کینولہ لگانے کے تنازعہ پرنرس سے الجھنے کے الزام میں معطل کئے جانے والے ڈاکٹر آصف کو بحال کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز بی بی ایچ کے ایم ایس ڈاکٹر نواز کھوکھر نے ڈاکٹر آصف کی بحال کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ڈاکٹر آصف پر الزام تھا مہ میڈیسن ایمرجنسی میں مریض کو کینولہ لگانے کے تنازعہ پر نرس سے الجھ پڑے جس پر نرسوں نے احتجاج کیا ، جس کے بعد ان کو معطل کر دیا گیا تھا۔
نرس سے الجھنے کے الزام میں معطل ڈاکٹر آصف بحال
Dec 21, 2021