روحانی بیماریوں کاعلاج کامل مرشد کے پاس ہوتا ہے،طارق محمود عباسی 

اسلام آباد(خبر نگار)موجودہ دور میں ہر شخص باطنی روحانی بیماریوں کا شکار ہے جسکا علاج صرف مرشدین کامل کے پاس موجود ہے تصوف قلبی صفائی کا نام ہے ان خیالات کا اظہار  مذہبی سکالر و قانون دان پیرزادہ طارق محمود عباسی نے ممتاز مذہبی و روحانی سکالر ، ثانی اقبال  پیر پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پاک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا  انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے اولیا کو خصوصی انعامات سے نوازا ہوتا ہے ولی اللہ کی تعلیمات و ارشادات روحانی بیماروں کے لئے رہنمائی کی حیثیت رکھتے ہیں جن سے ہر شخص ان سے اپنی استعداد کے مطابق فیض و استفادہ حاصل کرتا ہے، عرس کا باقاعدہ آغاز تلاوت سے کیاگیاجس کی سعادت حافظ ارشد خان نے حاصل کی ،نعت خوانی ہارون کیانی ,محمد داد , محمد سلیم نوری , صداقت راجہ اور حارث کیانی،نقابت علامہ خلیق شہزاد اور محمد وسیم جنجوعہ نے کی،صاحبزادہ پروفیسر راشد مسعود کلیامی نے کے خطاب کے بعد راجہ محمد وسیم نے درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا ، خصوصی دعا پیر زادہ طارق محمود عباسی نے کی ۔

ای پیپر دی نیشن