اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال  میں ٹیومر بورڈ کا آغاز

Dec 21, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں ٹیومر بورڈ کا آغاز،سرجیکل آنکولوجسٹ، میڈیکل آنکولوجسٹ، ریڈیولوجسٹ اور ہسٹوپیتھولوجسٹ کی ٹیم ٹیومر بورڈ میں اکٹھی ہوتی ہے تاکہ مریضوں کو ہر ممکن طریقے سے کینسرجیسے موزی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہترین علاج معالج بلا تاخیر فراہم کیا جا سکے۔بورڈ کے دو اجلاس پہلے ہی ہو چکے ہیں، صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہسپتال کرنل (ر) ڈاکٹر غلام مجتبیٰ عباسی نے کی اور کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان عزیز نے اجلاس طلب کیا۔عمران علی غوری ، اکبر نیازی ہسپتال کے کمیونیکیشن کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے ہسپتال سرجیکل اور میڈیکل آنکولوجی میں بین الاقوامی معیارات پر پورا اتر رہا ہے۔

مزیدخبریں