اسلام آباد(خبر نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں مسئلہ افغانستان کیلئے او آئی سی ممالک کا مل بیٹھنا خوش آئند ، خطے میں امن و استحکام کیلئے پرامن افغانستان لازم ہے، اسلامی دنیا جب تک اپنے مسائل کیلئے متفقہ حکمت عملی نہیں اپنائے گی اس وقت دنیا متوجہ نہیں ہوگی، انسانی ترقی کیلئے یکجہتی لازم اصول مگر اقوام متحدہ صرف دن مختص نہ کرے عالمی یوم یکجہتی پر مظلوم کشمیریوں، فلسطینیوں کے حق میں اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے جرات مندانہ اقدام بھی اٹھائے، جب تک ظالم کے ظلم کا خاتمہ اور مظلوم کو انصاف نہیں ملتا ،عالمی یوم یکجہتی صرف دن تک ہی محدود رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کے 17ویں غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس اور علمی یوم یکجہتی پر اپنے پیغام میں کیا۔