ملتان (نمائندہ نوائے وقت)وزیر مملکت ملک محمدعامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے قومی حلقہ 155 کے درینہ مسائل کو شہریوں کی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ایم این ایز کا صوابدیدی فنڈز واسا کو پہلی مرتبہ ٹرانسفر کیا ہے واسا انجینئرز سیوریج اور واٹر سپلائی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل کے حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دے دئیے ہیں ملتان شہر کا سب سے بڑا سیوریج کا مسئلہ اب ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا وزیر مملکت نے واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل ہونے والے علاقوں میں شہریوں کو کنکشن فراہم کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایات دیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قومی حلقہ 155 میں سیوریج،واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں سے متعلق واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیامنیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے واسا شہریوں کو سیوریج اور واٹر سپلائی کی بلاتعطل سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔