ملتان(سپیشل رپورٹر) عوامی ورکرز پارٹی اورسرائیکی وسیب کے زیراہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت وسیب کے صدر فرحت عباس نے کی جبکہ فیڈرل صدر یوسف مستی خان مرکزی جنرل سیکرٹری اخترحسین، سندہ کے صدر بخشل تھلو، ڈاکٹر عاصم سجاد اور پروفیسر حمزہ ورک مہمانان خصوصی تھے اجلاس میں پارٹی کی وفاقی کانگریس جو کہ مارچ میں لاہور میں منعقد ہورہی کے سلسلہ میں متعدد فیصلے کئے گئے اور پارٹی دستاویزپر بحث کی گئی اجلاس میں فیڈرل صدر یوسف مستی خان نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی شرائط پر عمل درآمد کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی بے روزگاری میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے عوامی ورکرز پارٹی محنت کش اور غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم اپنی جماعت کو نئے سرے سے منظم کررہے ہیں۔ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ سامراجی تسلط آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اور ملک کے اندر جاگیرداری نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد تیز کرنا ہوگی،اس موقع پر اقبال ملک،دلاور عباس صدیقی، نوازبانڈہ، کامریڈ یا مین، ظفر چو ہد ری،منیر خا ن،نسیم اختر،مہر وقار،نسیم اختر ودیگر شر یک تھے۔
سامراجی تسلط،جاگیرداری نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد تیز کرنا ہوگی: عوامی ورکرز پارٹی
Dec 21, 2021