ملتان( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نزہت عامر سے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع ملتان کی سیکرٹری اطلاعات مدیحہ شیخ نے ملاقات کی اور اس موقع پر تنظیم سازی، پارٹی اُموراور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ نزہت عامر نے کہا ہے کہ خیبر پختوخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے تحریک انصاف کے ہوش اُڑا دئیے ۔ حکومتی پارٹی کی شکست عوام کی نفرت کا اظہار ہے عوام نے ووٹ کو عزت دے کر قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کو درست ثابت کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی خواتین ورکرز کو بھرپور ترجیح دی جائے گی، پی ٹی آئی بلدیاتی و عام انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار ہو گی اور (ن) لیگ کلین سویپ کرے گی ۔
خیبر پختونخواہ ، بلدیاتی نتائج نے تحریک انصاف کے ہوش اُڑا دئیے: نزہت عامر
Dec 21, 2021