فلپائن، سمندری طوفان "رائی" سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 375 ہوگئی، 56 لاپتہ

فلپائن میں گزشتہ ہفتے ٹکرانے والے سمندری طوفان " رائی" سے مرنے والوں کی تعداد 375 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 56 افراد لاپتہ ہیں۔فلپائن نیشنل پولیس (پی این پی)کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ متاثرہ علاقوں کی جانب سے توثیق سے مشروط ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آنے والے 15 ویں اور سال کے سب سے تباہ کن سمندری طوفان کی وجہ سے اموات وسطی ویسایا اور شمال مشرقی مینڈانا جزیرے کے کاراگا علاقے میں ہوئیں۔نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی)نے پیر کو 58 ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی جبکہ صرف 4 متا ثرین کی تصدیق ہوئی۔ ادارے نے 18 افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی بتایا ہے۔ فلپائن کے وسطی علا قہ میں بوہال سمندری طوفان "رائی" سے سب زیادہ متاثرہ ہوا جہاں پیر تک 94 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی تھی۔ بوہال کے گو رنر آرتھر یاپ کے مطابق 18 افراد لاپتہ ہیں۔ملک میں آفات سے نمٹنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سے 10 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے جبکہ 4 لاکھ 42 ہزار 424 بے گھر ہوچکے ہیں۔ابتدائی تخمینہ کے مطابق زراعت کو 11 کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار پیسو ( 24 لاکھ امریکی ڈالرز)اور بنیادی ڈھانچے کو 22 کروڑ 51 لاکھ 70 ہزار پیسو (45 لاکھ امریکی ڈالرز) کا نقصان ہواہے۔ سمندری طوفان "رائی" جمعرات کو سب سے پہلے جنوبی فلپائن کے مینڈانا جزیرے کے سیارگا جزیرے سے ٹکرایا تھا۔سمندری طوفان "رائی" سے فلپائن میں تین دن تک شدید بارش ہوئی جس سے سیلاب آیا اور لینڈ سلا ئیڈز ہو ئیں، طوفان فلپائن کے وسطی اور جنوبی علا قو ں سمیت لوزون جزیرے کے کچھ حصوں میں تباہی کی داستان چھوڑگیا۔

ای پیپر دی نیشن