صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ماہر امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے طب اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور خون کے دیگر کینسر کے علاج کے حوالے سے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالی ڈاکٹر طاہر شمسی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔