چین ، ہوبے صوبائی عجائب گھر نے نئے نمائشی ہال کا افتتاح کر دیا

چین کے وسطی شہر ووہان میں واقع ہوبے صوبائی عجائب گھر میں ایک نیا نمائشی ہال کھولا گیا جس کی سب سے مشہور نمائشی اشیا نئے مقام پر منتقل کر دی گئیں۔ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ عجائب گھر چین میں سب سے زیادہ معروف ہے، جس میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد اشیا اور اعلی ریاستی سطح کے تقریبا 1 ہزار تاریخی اور ثقافتی نوادرات موجود ہیں۔اس نئے ہال میں 6 موضوعاتی نمائشیں موجود ہیں جن میں سے ایک اس کی گھنٹیوں کا مشہور مجموعہ بھی ہے، جو چین میں اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے۔ یہ 1978 میں مارکوئس یی کے مقبرے سے ملی تھیں جوکہ ژو بادشاہت (1046-256 قبل مسیح) کے دوران زینگ ریاست کے حکمران تھے ۔ایک دیگر موضوعاتی نمائش گاجیان کی تلوار کے لیے وقف ہے، جس کا نام بہار اور خزاں کے دور (770-476 قبل مسیح) کے دوران ریاست یو اے کے بادشاہ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ہوبے صوبائی عجائب گھر کا رقبہ نئے نمائشی ہال کے ساتھ ملا کر اب مجموعی طور پر 1 لاکھ 13 ہزار 800 مربع میٹر زہے، جس میں نمائش کا رقبہ تقریبا 36 ہزار مربع میٹرز پر مشتمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن