اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار/اپنے سٹاف رپورٹر سے/وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن خلاف قانون قرار دے دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے تحر یری فیصلے میں کہا ہے کہ دارالحکومت میںبلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے ۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218 کی ذیلی شق 3، 219 اور 222 کے تحت کیا گیا۔ قبل ازیںوفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یونین کونسلوں کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ اسلام آباد کے آبادی کے لحاظ سے 125 یونین کونسل بنائی جائیں نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ لوکل باڈی ایکٹ کے تحت یونین کونسل کی حد بندی کی جائے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ یونین کونسلوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرلسٹوں کے خلاف درخواست میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل98 گولڑہ اور یونین کونسل28 ہمک میں ووٹرز کے غلط اندراجات کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران دراخواستگزاران کی جانب سے انعام امین منہاس ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور مو¿قف اختیار کیاگیا کہ گولڑہ اور ترنول کے رہائشیوں کے ووٹ ہمک وغیرہ میں درج کر دیے گئے اور وہاں کے ووٹرز کو دوسری یونین کونسلوں میں درج کردیاگیا اور ایسی ہی شکایات دوسری یونین کونسلوں سے بھی آرہی ہیں، ایسی صورتحال میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر اثر پڑے گا، دلائل سننے کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن
وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن خلاف قانون‘اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے
Dec 21, 2022