ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے:شیخ رشید 

Dec 21, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ اسمبلی توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پہ آگئے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔
شیخ رشید 

مزیدخبریں