صدر کوکو کینیڈا، آسٹریا، شام، سربیا ،سلوواک کے سفراءنے سفارتی اسناد پیش کیں

Dec 21, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کینیڈا، آسٹریا، شام، سربیا اور سلوواک ریپبلک کے نامزد سفراءکی جانب سے الگ الگ اپنی سفارتی اسناد پیش کےں ، بعد ازاں ، غیر ملکی سفراءنے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں صدر مملکت سے کینیڈا کی ہائی کمشنر ، لیزلی سکینلن، کی ملاقات، سیکرٹری خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھے ، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بڑی اقتصادی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، کینیڈا کے کاروباری اداروں کو پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے، ،ریکوڈک منصوبے پر مثبت پیشرفت سے پاکستان میں کینیڈین سرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی، صدر مملکت نے شامی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لیے گروپ ویزا کھولنے کے دوستانہ اقدام کو سراہا ،صدر مملکت نے دونوں ممالک کی ایئر لائنز کی جانب سے کراچی اور دمشق کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کے فیصلے کو بھی سراہاسربیا کے غیر رہائشی سفیر ، دراگان تودوروک ، نے بھی صدر عارف علوی سے ملاقات کی ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی سطح پر ایک مربوط، موثر اور معیاری ذہنی و نفسیاتی صحت کی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ذہنی صحت اور بہبود کے مسائل سے نمٹنے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر ایک مربوط اور یکساں نقطہ نظر اپنایا جانا چاہئے جس میں سرکاری اور نجی شعبوں کی شراکت داری ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں ذہنی و نفسیاتی صحت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات مےں آزاد کشمےر سمےت مختلف معاملات پر بات چےت کی گئی ۔

صدر

مزیدخبریں