24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 21 ٹیسٹ کئے گئے، مثبت شرح 0.20 فیصد ریکارڈ، کوئی جاں بحق نہیں ہوا 


اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھر میں کرونا کے مزید 8 کیسز مثبت، 25 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 021 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 08 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.20 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا 

ای پیپر دی نیشن