اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پردلائل جاری رہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل نثار اصغر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ قانون میں یہ ہے کہ ملزم Incapable ہو تب insanity plea دیکھی جا سکتی ہے،21 جولائی کو ملزم مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا،مجسٹریٹ نے لکھا کہ میں نے ملزم کو سنا ہے لیکن ایسی کسی صورت حال کا ذکر نہیں کیا، عدالت نے کہاکہ جب ریمانڈ آرڈر ہوا تو کیا کوئی میڈیکل چیک اپ ہوا ؟،وکیل نثار اصغر نے کہاکہ نہ میڈیکل چیک اپ ہوا نہ عدالت نے اس حوالے سے کچھ لکھا کہ کوئی مسئلہ تھا، عدالت نے کہاکہ ہماری کوشش ہے جمعرات تک ہم مکمل کر لیں،وکیل کے دلائل جاری رہے اور عدالت نے مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔
نور مقدم قتل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پردلائل جاری
Dec 21, 2022