سینیٹر شبلی فراز کو الیکشن کمشن میں  داخل ہونے سے روک دیا گیا 


 اسلام آباد(آئی ا ین پی ) پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کو الیکشن کمشن میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن عملے نے شبلی فراز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمر ان خان اور تحریک انصاف کا کیس لگا ہوا ہے۔ عملے نے کہا کہ ہمیں حکام سے اجازت لینے دیں اس کے بعد اجازت دیں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز اجازات نہ ملنے کے باعث الیکشن کمیشن کے استقبالیہ روم میں بیٹھ گئے۔
الےکشن کمےشن شبلی فراز

ای پیپر دی نیشن