قائمہ کمیٹی برائے پاور کا کے الیکٹرک کی بریفنگ پر بھی عدم اطمینان کا اظہار

Dec 21, 2022


اسلام آباد (نا مہ نگار)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے کے الیکٹرک کی بریفنگ پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کر دی ہے،چیئرمین کمیٹی نے پیسکو میں حالیہ تعیناتیوں کے بارے میں وزارت توانائی کو یہ تمام کاروائی روکنے کی ہدایت کردی ۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی اجلاس میں غیر موجودگی پر اظہار برہمی کیا اور معاملہ چیئرمین سینٹ کے سامنے پیش کرنے بھی اتفاق کیا ،کے الیکٹرک کے چیف ریگولیٹری آفسر عمران قریشی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکمپنی نے مالی سال 2012میں پہلی دفعہ منافع کمایا،کمیٹی نے کے الیکٹرک کی پرائیویٹائزیشن سے متعلق تمام مالی تفصیلات طلب کر لیں ،کے الیکٹرک ہر معلومات مکمل طور پر فراہم کرے، ہم کے الیکٹرک کی مشکلات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے پیسکو میں حالیہ تعیناتیوں کے بارے میں وزارت توانائی کو یہ تمام کاروائی روکنے کی ہدایت کردی جب تک وزارت توانائی(پاور ڈویژن)پیسکو میں تعیناتوں سے ضروری کاغذات فراہم نہیں کرتی ۔
قائمہ کمیٹی 

مزیدخبریں