لاہور( این این آئی)پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم ووٹرز کی تعداد میں چار ماہ کے دوران اضافہ دیکھا گیا جو44لاکھ 30ہزار ہو گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا نے اب تک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 44 لاکھ 30 ہزار افراد کو رجسٹر کیا ہے جن میں عیسائی، ہندو، بدھ مت اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔2013 کے عام انتخابات کے لیے انتخابی فہرستوں میں یہ تعداد27 لاکھ 70 ہزار جبکہ 2018ءمیںغیر مسلم ووٹرز کی تعداد36 لاکھ 30 ہزار تھی۔
غےر مسلم ووٹرز اضافہ
غیر مسلم ووٹرز کی تعداد میں 4برس کے دوران 10لاکھ کا اضافہ
Dec 21, 2022