ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس سے براستہ یوکرائن یورپ کو جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی حکام کے مطابق گیس پائپ لائن میں دھماکہ روس کی جمہوریہ تاتارستان کے شہر قازان میں ہوا۔ گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ آگ لگنے کے کچھ دیر بعد اسے بجھا دیا گیا۔ گیس پائپ لائن میں دھماکہ مرمتی کام کے دوران ہوا۔
پائپ لائن دھماکہ
براستہ یوکرائن جانے والی لائن میں جمہوریہ تاتارستان کے قریب دوران مرمت دھماکہ ہوا، سپلائی منقطع
Dec 21, 2022