نرم مگر گرمجوشی سے گلے ملنے والا روبوٹ

Dec 21, 2022


برلن(نیٹ نیوز) جرمنی میں واقع مشہور میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ایلیکسس ای بلاک اور ان کے ساتھیوں نے ایک روبوٹ بنایا ہے جو سائنسی انداز میں گرمجوشی سے گلے ملتا ہے۔ اس طرح بالخصوص نفسیاتی معالجین اور بالخصوص تنہا افراد کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ نرم روبوٹ کا تیسرا ماڈل جاری کیا گیا ہے۔ماہرین کا اصرار ہے کہ ’یہ دنیا کا واحد روبوٹ ہے جو قدِ آدم کے برابر ہے۔ اس کا خاص سافٹ ویئر سامنے والے کو دیکھ کر گلے ملتا ہے اور اسی لحاظ سے خود کو مرتب کرتا ہے۔دوسری اہم شے اس کے بازو ہیں جنہیں دھاتی فریم سے بنایا گیا ہے ۔ روبوٹ کا سر تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔تجرباتی طور پر اب تک 512 حقیقی لوگ اس سے گلے مل چکے ہیں۔
روبوٹ

مزیدخبریں