بھارت :سکول ٹیچر کا وحشیانہ تشدد  طالب علم کو بالکونی سے نیچے گرادیا 

Dec 21, 2022


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر نے 10 سال کے لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے اسکول کی پہلی منزل کی بالکونی سے دھکا دے کر نیچے گرادیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔مقامی پولیس کے مطابق موتھاپا نامی اس ٹیچر کا تعلق شمالی کرناٹک کے ایک گاوں ہگلی کے آدرش پرائمری اسکول سے ہے۔ اس نے چوتھی جماعت کے بچے بھرت کو بیلچے سے مارا۔ ضلع گادک کے سینئر پولیس آفیسر کے مطابق اس تشدد کی وجہ واضح نہیں ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وجوہات میں کوئی فیملی معاملہ شامل ہو۔ بچے کی ماں گیتا بارکر جو کہ اسی اسکول میں ٹیچر ہے جب وہ وہاں پہنچی تو اس ٹیچر نے اسے بھی تھپڑ مارے۔ مذکورہ بالا ٹیچر کنٹریکٹ ملازم ہے اور اس واقعے کے بعد سے غائب ہے
بھارتی ٹےچر تشدد

مزیدخبریں