لاہور (نیوز رپورٹر) امپورٹڈ حکومت کی بھانت بھانت کی جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کا مقصد صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنا ہے۔ 186 کا عددی نمبر عبور کرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں، ان کو چاہیے عوامی عدالت کے رخ اختیار کریں اور بذریعہ الیکشن ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آنے دیں۔ یہ بات ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی میں ارکان کی منڈی لگانے والوں کے ہاتھ سوائے ذلت کے کچھ نہیں آئے گا۔ اسمبلیاں بچانے کیلئے دن رات محنت کی بجائے معاشی حالات پر توجہ دی ہوتی تو الیکشن کی نوبت نہ آتی۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا کوئی ممبر چوروں کی صف میں کھڑا نہیں ہوگا۔ سیاسی بلیک میلنگ کے اوچھے ہتھکنڈے پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں کمی نہیں کر سکتے۔ غیر مقبول سیاسی بونے عمران خان کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کی احمقانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ فیک پکچرز اور فیک آڈیوز کا یہ دھندہ نیا نہیں ہے۔
مسرت چیمہ
عدم اعتماد‘ 186 کا نمبر عبور کرنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں: مسرت چیمہ
Dec 21, 2022