پتوکی‘ قصور‘ فیصل آباد‘ اسلام آباد (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق 43 زخمی ہو گئے۔ نارووال میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے اور شدید دھند کے باعث مسافر کوسٹر وین لاثانی ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا گئی۔ وین ڈرائیور زخمی ہوا۔ پتوکی نےشنل ہا ئی وے آرائےں ماڈل فارم کے قرےب وےن الٹنے سے اےک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 11افراد شدےد ز خمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی رےسکےو 1122 کی ٹےم موقع پر وہاں پہنچ گئی۔ نعشوں اور زخمےوں کو پتوکی ہےڈ کوارٹرز منتقل کر دےا۔ 4 زخمیوں کو تشوےشناک حالت ہونے پر لاہور رےفر کر دےا گےا۔ جاں بحق ہونے والوں مےں 40سالہ اسلم اور 50سالہ رانی بی بی‘ 60سالہ اشرف شامل، 30 سالہ ےاسر، 40سالہ عبدالباسط اور 45سالہ نسرےن، 55 سالہ ممتاز اور 47سالہ سمےنہ، 48سالہ اکرم، 37سالہ شاہد اور 59 سالہ عبدالرزاق زخمیوں میں شامل ہیں۔ دھند کے سبب جڑانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار فیسکو ملازم 48 سالہ عقیل ولد نسیم محلہ اسلامپورہ سڑک کنارے مزدا ٹرک سے ٹکرا کر چل بسا۔ چناب نگر میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں اصغر جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہو گئے۔ چنیوٹ و گردو نواح میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پتوکی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ تھانہ صدر پتوکی سے ناظم علی ایس آئی موقع پر پہنچے اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک خاندان کے لوگ جو کہ لاہور سے واپس اوکاڑہ کو جا رہے تھے۔ دھند کے باعث خطرناک موڑ ملتان روڈ پر گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 52سالہ محمد اسلم،60سالہ رانی بی بی کی موقع پر ہی دیتھ ہوگئی ہے جبکہ 50سالہ محمد عاشق کو لاہور ریفرکیا گیا مگر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ باقی زخمیوں کو ٹی ایچ کیو پتوکی منتقل کر دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نارتھ زون سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
دھند/ حادثات