عمران اسمبلیاں توڑنا نہیں چاہتے، ذاتی کیسز کیلئے دھمکیاں دے رہے: طلال چودھری 

Dec 21, 2022


جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔ عمران خان دھمکیاں دے کر صرف اپنے ذاتی کیسز پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مشکل معیشت کو درست انداز میں چلا رہے ہیں، وفاقی حکومت پراعتماد ہے، اس کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔ طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کے لیے معاشی آسانیاں پیدا کی ہیں اور ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے۔ ملک کی معیشت ایک دن بھی اگر نگراں حکومت کی متحمل ہو سکتی تو ہم بنا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں درج ہے تحریک عدم اعتماد جمع ہوجائے تو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔
طلال 

مزیدخبریں