چنیوٹ‘ پتوکی: سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری‘ شہریوں کو شدید مشکلات

Dec 21, 2022


چنیوٹ‘ پتوکی (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) پتوکی‘ چنیوٹ و گردو نواح میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ، غریب عوام مایوسی کا شکار، شہری سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت بڑھتے ہی چنیوٹ و گردونواح میں گیس کی 18,18گھنٹے بد ترین لوڈ شیڈنگ سے غریب عوام اپنا پیٹ بھرنے کے لیے دو وقت کی روٹی بھی گھروں میں پکا نہیں سکتے۔ سکولوں کے بچے صبح ناشتہ کیے بغیر سکول جانے پر مجبور ہو گئے۔ بے روز گاری، غربت کے مارے غریب شہری اپنا پیٹ بھرنے کے لیے ہوٹلوں پر مہنگے داموں روٹی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ امیر طبقہ تو سلنڈروں پر گزارہ کر سکتا ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم سمیت سوئی گیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کو سوئی گیس بندش کے عذاب سے نجات دلاتے ہوئے شہریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ شہری مجبوراً جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
گیس لوڈشیڈنگ
  

مزیدخبریں