ڈالر 18 پیسے، سونا تولہ 3900 روپے مہنگا  سٹاک مارکیٹ میں 151 ارب  ڈوب گئے 


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ انٹر بنک میں18 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت 224.94روپے سے بڑھ کر225.12 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں5 پیسے کی کمی سے ڈالرکی قیمت فروخت 233.90روپے سے گھٹ کر233.85 روپے پر آ گئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا اور ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ79 ہزار روپے ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق  3900روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 78ہزار 800روپے  ہو گئی۔  پاکستان سٹاک ایکس چینج پر دن قہر بن کر ٹوٹ پڑا، بدترین مندے سے دوچار ہونے کے بعد مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس 1100پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا اور 39800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔ کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 151 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

ای پیپر دی نیشن