لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی ڈویژن 2 لاہور کے دفتر میں ایکس ای این ظفر اقبال کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے منظور شدہ تعمیراتی منصوبوں کیلئے ٹینڈرز کھولے گئے اس موقع پر ایکسین ظفر اقبال، ایس ڈی او امجد چیمہ، ایس ڈی او اسلم سپرا، سب انجینئر سلمان بٹ کے علاوہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز یونین کے صدر، جنرل سیکرٹری سمیت درجنوں کنٹریکٹرز موجود تھے، جن کی موجودگی میں شفاف طریقے سے ٹینڈرز کھولنے کا عمل مکمل ہوا ایکسین ظفر اقبال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
، جس پر باقاعدہ طور پر منصوبوں کے تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے شفاف طریقے سے ٹینڈرز کرائے گئے ہیں ۔
اور کامیاب کنٹریکٹرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔