7 ویں مردم شماری کیلئے ٹرینرز کی تربیتی افتتاحی تقریب


لاہور (کامرس رپورٹر) ساتویں خانہ و مردم شماری کے انعقاد کیلئے ٹرینرز کی تربیت کی پہلی افتتاحی تقریب گورنمنٹ ای لائبریری لاہور میں منعقد ہوئی۔ سرور گوندل‘ ممبر (سپورٹ سروسز) پاکستان ادارہ شماریات نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹا¶ن‘ لاہور ارباب ابراہیم کی موجودگی میں تربیتی تقریب کا افتتاح کیا۔ تربیتی پروگرام لاہور میں 5 مختلف مقامات پر منعقد کیا گیا ہے۔ ٹرینرز ضلع اور تحصیل کی سطح پر شمار کنندگان کو تربیت دیں گے۔ اس طرح تربیت تین درجوں میں مکمل ہو جائے گی اور یہ ٹریننگ پی بی ایس اور نادرا کے ماہرین‘ مضامین‘ اخلاقی اور آئی ٹی ماہرین کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔ بنیادی توجہ تصورات کو معیاری بنانے پر ہے کیونکہ ٹریننگ کا معیار اعداد و شمار جمع کرنے کو قابل اعتبار بنائے گا۔ روائیتی تربیت اور تصوراتی ویڈیو سے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے حقیقی زندگی کی مثالیں‘ کیس سٹڈیز‘ فرضی مشق اور سوالنامہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ سیشنز کو انٹر ایکٹو بنانے کے لئے ٹرینرز کی شمولیت اور سوالات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ پری اور پوسٹ ٹیسٹ اور کراس سوالات کرنا بھی تربیت کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن