زداری کی شجاعت سے پھر ملاقات،دونوں کے وزیر اعظم کو فون


لاہور (نامہ نگار) پےپلز پارٹی کے کو چےئرمےن، سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور مےں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسےن سے دوبارہ ملاقات کی۔ ملاقات مےں پنجاب اسمبلی مےں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی، ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ٹےلفونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور وزیر اعظم کے مشیر ملک احمد خان نے دونوںرہنماو¿ں کو اہم امور پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ مزید براں رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے آصف زرداری کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ کون آئے کون نہ آئے۔ پی پی وزارت اعلیٰ مانگ رہی ہے نہ ایسی کوئی بات ہے۔ آصف زرداری کی کوشش ہے کہ اسمبلی کو بچایا جائے۔ پیپلز پارٹی کیلئے بڑا مقصد پارلیمان کی مدت پوری کرنا ہے۔ آصف زرداری کا چودھری شجاعت سے رابطہ ہے۔
وزیراعظم/ زرداری/ شجاعت
 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...