لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 10ملازمین  اگلے گریڈ میں پروموٹ 


 لاہور(خبر نگار)سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 10ملازمین کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کر دیاتفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا۔جس میں  سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 10ملازمین کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔گریڈ 16سے17میں  پروموٹ ہونے والے افسران میں محمد نعیم ،سدرہ ظفر،احتشام ملک انصر محمود چیمہ صبطین حیدر بخاری۔نوید اشرف،سید فراز حسین مہدی، محمد شبیر،وقاص حمید، طارق محمود سندھو کا نام شامل ہے۔گریڈ 17میں پروموٹ ہونے والے افسران کا تعلق ایڈمنسٹریٹیو فنکشنل یونٹ سے ہے۔کارکردگی اور سنیارٹی کی بنیاد ایڈ منسٹریٹیو فنکشنل یونٹ کے 10ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔اجلاس میں افسران کی پروموشن سمیت 11نکاتی ایجنڈا زیر بحث آیا بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ایڈمن آفیسرز بورڈ ،لاء ڈپارٹمنٹ اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن