انگلینڈ کیخلاف سیریز، آئس لینڈ کرکٹ بھی پاکستانی ٹیم پر طنز کرنے لگا

Dec 21, 2022


لاہور(کلچرل رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں حالیہ کارکردگی پر آئس لینڈ کا کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم پر طنز کرنے لگا،تین لاکھ 72 ہزار کی آبادی والا ملک آئس لینڈ جو کہ ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا رکن بھی نہیں وہ بھی پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑا رہا ہے، ٹوئٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہم پاکستان آکر 0-3 سے ہارنے کیلئے بھی تیار ہیں اور ہم 0.7 نہیں بلکہ 7.0 کی شرح سے رنز بنائیں گے۔

مزیدخبریں